عاصمہ جہانگیرکی نماز جنازہ آج دوپہر 3بجے ادا کی جائے گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر ہر آنکھ اشک بار ہے ، مرحومہ کی نماز جنازہ آج دوپہر 3بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

عاصمہ جہانگیر کی وفات پر گزشتہ 2دن سے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات کا تعزیب کیلئے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پرآمد کاسلسلہ جاری ہے۔

عاصمہ جہانگیر کی میت ان گے گھر پہنچا دی گئی ہے ، مرحومہ کی نماز جنازہ آج سہہ پہر 3بجے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ادا کی جائے گی۔

مرحومہ کی صاحبزادی سلیماں جہانگیر بھی آج اعلی الصبح امریکاسے واپس پاکستان پہنچ گئیں ہیں ، ان کے بیرون ملک ہونے کے باعث جنازہ میں تاخیر کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ کی سابق صدر کے انتقال پر تعزیت کیلئے سیاسی شخصیات اور سینئر قانون دان سمیت مختلف معروف شخصیات بھی تعزیت کیلئے عاصمہ جہانگیر کے گھر پہنچ رہی ہیں۔

loading...
loading...