عائشہ احد کیس: حمزہ شہباز کو کل عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت

حمزہ شہباز-فائل فوٹو

حمزہ شہباز-فائل فوٹو

لاہور:سپریم کورٹ نے عائشہ احد کیس میں حمزہ شہباز کو کل عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عائشہ احد تشدد کیس میں چیف جسٹس نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو کل عدالت طلب کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس  ثاقب نثار کی سربراہی میں حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعوے دار عائشہ احد کو دھمکیاں ملنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

 اس موقع پر عائشہ احد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود حمزہ شہباز کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حمزہ شہباز اگر لاہور میں ہیں تو کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔

دوسری جانب حمزہ شہباز سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران اور ڈرائیور سرور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں حبس بے جا اور چھینا جھپٹی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

loading...
loading...