طاہرالقادری احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلے تو ان کا ساتھ دیں گے،عمران خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا کہ نجفی کمیشن رپورٹ میں شہباز شریف کا جھوٹ سامنےآگیا،اگر طاہرالقادری اس معاملے پر احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلے تو ان کا ساتھ دیں گے۔

جمعرات کواسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعدچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ماڈل ٹاون رپورٹ دیکھنی چاہیے، سانحے کے ذمہ دارشہباز شریف اور رانا ثناء اللہ ہیں ،دونوں فوری استعفے دیں، شہباز شریف کا جھو ٹ پکڑا گیا اوررانا ثناء اللہ نے گولیاں چلانے کا حکم جاری کروایا،مقدمہ شہباز شریف اورعابد شیر علی پر چلنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاون کے معاملے پرطاہرالقادری کے ساتھ مل کر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے ایک بارپھر کہاکہ میرا موازنہ سلطانہ ڈاکو سے نہ کریں، میں توایسے لوگوں ہاتھ تک نہیں ملاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عابد شیر علی کے والد نے بھی رانا ثناء اللہ پر 18 قتل کرنے کا الزام لگایا، انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو بھی اردگان جیسا قدم اٹھانا چاہیے۔