صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

punjabimage

لاہور:صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

پیر کو جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی مخدوم ہاشم جواں بخت اور سردار نصراللہ دریشک نے الگ صوبے کے قیام سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی۔

قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کا اعلان کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کےلوگوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے ایک تالاب سے انسان اور جانور اکٹھا پانی پی رہے ہیں ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی لحاظ سے صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام نا گزیر ہے۔

محمودالرشید نے کہا کہ نئی مردم شماری کے مطابق پنجاب 11کروڑ سے زائد آبادی کا صوبہ ہے، انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کی خاطر اب چھوٹے یونٹ بنانا ضروری ہیں۔

loading...
loading...