صاف پانی کے ساتھ انصاف کی فراہمی بھی ضروری ہے، رانا ثناءاللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ صاف پانی کے ساتھ انصاف کی فراہمی بھی ضروری ہے۔

میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں صاف پانی کے ساتھ انصاف کی فراہمی بھی ممکن بنائیں گے۔

وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، بعض معاملات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ مخالفین پوائنٹ اسکورنگ اورسیاسی مقاصد کے لیے مسائل کا سہارا لیتے ہیں۔

وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں اور احکامات پر عملدرآمد کیا ہے، کسی بھی معاشرے کے لیے عدلیہ کا احترام ضروری ہے۔

loading...
loading...