شیخ رشید کا دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

rasheedimage

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے دو حلقوں این اے ساٹھ اور باسٹھ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

اس موقع پر شیخ رشید عمران خان سے شکوہ کرتے نظر آئے کہا خان صاحب سے طے تھا کہ راولپنڈی کی صوبائی نشستوں پر مجھ سے مشاورت کے تحت ٹکٹ جاری کریں گے لیکن میرا مشورہ نہیں لیا گیا۔

شیخ رشید نے کہا اتنی گرمی میں ووٹ کیسے کاسٹ ہوں گے چیف جسٹس سے درخواست کررہا ہوں کہ اگر الیکشن میں پندرہ بیس دن تاخیر ہوجائے تو کوئی قباحت نہیں۔

loading...
loading...