شہباز شریف مسلم لیگ(ن)کے بلامقابلہ صدر منتخب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ۔

مسلم لیگ ن کے مستقل صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا وقت ختم ہو گیا ، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارٹی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے لیکن ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندگان کے دستخط موجود تھے جن میں راجا فاروق حیدر ، طاہرہ اورنگزیب ، سیدال خان ناصر ، کھیل داس کوہستانی شامل تھے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے مستقل صدر کے انتخاب  کیلئے  جنرل کونسل پارٹی کا اجلاس اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں شیڈول تھا تاہم شہبازشریف کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد اب اجلاس میں صرف مسلم لیگ (ن) نے نومنتخب صدر کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ جس میں نوازشریف اور شہباز شریف خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سے بھی نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد نواز شریف کو پارٹی کا تاحیات قائد جبکہ شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا عارضی صدر مقرر کیا تھا۔

loading...
loading...