شہباز شریف لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کے بعد لاہور پہنچ گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن میں اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔

 جمعے کو مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف قومی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے،سابق وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ آج ہوگی جس میں وہ (ن) لیگ کے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کریں گے،امیدواروں کے نام فائنل ہونے کے بعد انتخابی مہم شروع کردی جائے گی ۔

شہباز شریف آج ناراض لیگی رہنماء زعیم قادری کے تنازع پر سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

 لندن میں زعیم قادری سے متعلق صحافیوں کے پوچھے گئے سوال پر شہباز شریف نے جواب دینے سے گریز کیا تھا۔

واضح رہے کہ شہبازشریف 16جون کو اپنی بھابھی اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن گئے تھے۔

loading...
loading...