شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس ہوگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:شوال المکرم 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس ہوگا۔

شوال کاچانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جمعرات کے روز کراچی میں نمازعصر کے بعد ہوگا، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان  کریں گے۔

اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے، شہری شوال المکرم کے چاند کے نظرآنے کی شہادت متعلقہ زونل کمیٹی کو دے سکتے ہیں۔

اجلاس میں محکمہ فلکیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جبکہ عید کے چاند کی رویت کا شرعی اعلان مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ 14 جون کو شوال کا چاند دکھائی دینے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے 16 جون کوعیدالفطر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق،شوال کےچاندکی پیدائش رات 12 بجےکے قریب ہوگئی ہے۔

شام کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

loading...
loading...