شمالی کورین اور امریکی صدور کے درمیان تاریخی ملاقات کل ہوگی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سنگاپور:شمالی کوریا کے سربراہ  کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تاریخی ملاقات کل سنگاپور میں ہوگی، اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات میں ایک روز باقی رہ گیا، اس سلسلے میں دونوں رہنماؤں نے سنگاپور میں ڈیرے ڈال لئے۔

دو طرفہ ملاقات سے قبل کم جونگ ان نے سنگاپور کے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے،جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹرمپ اور کم جونگ ان کی تاریخی ملاقات سینٹوسا جزیرے پر منگل کو ہو گی،پہلی بار شمالی کوریا کے رہنماء کسی امریکی صدر سے مل رہے ہیں۔

loading...
loading...