شفاف انتخابات کاانعقاد اولین ترجیح ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نگراں وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کاانعقاد اولین ترجیح ہے،پہلے سیاسی ایجنڈا تھا نہ اب ہے۔

ہفتے کو نگراں وزیراعلی پنجاب حسن عسکری نے مزاراقبال پرحاضری دی ،پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے ۔

میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر حسن عسکری نے کہا کہ شفاف انتخابات کاانعقاد اولین ترجیح ہے،پہلے سیاسی ایجنڈا تھا نہ اب ہے،کارکردگی سےشکوک و شبہات دور کریں گے۔

صحافی نے خلائی مخلوق کا تذکرہ کیا تونگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ ایک سیاسی بیانیہ ہے جو سیاسی جماعتیں اپنے مقصد کیلئے استعمال کررہی ہیں۔

حسن عسکری نے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے ضروری ہوا تو بیوروکریسی میں معمولی تبدیلیاں ضرور کی جائیں گی۔

نگراں وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کویکساں مواقع فراہم کرناہماری ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن کےفریم ورک کےمطابق تعاون کریں گے۔

loading...
loading...