شریف فیملی کی سزامعطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نوازاوردامادکیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت کرنے والا بینچ تبدیل ہوگیا۔

جمعے کو سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاورداماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرنے والے بینچ کے جج جسٹس عامرفاروق موسم گرما کی تعطیل کے باعث رخصت پرچلے گئے جس کے بعد  اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ تبدیل ہوگیا۔

جج کی رخصت کے بعد رجسٹرارآفس ہائیکورٹ نے نئے بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  کو بھجوا دیا۔

اب نیا بینچ نواز شریف و دیگر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ شریف خاندان کی درخواستوں پر سماعت کر رہا تھا۔

اس سے قبل بھی جسٹس محسن اختر کیانی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر چلے گئے تھے جس کے باعث بینچ تبدیل کیا گیا تھا۔

loading...
loading...