شریف برادران ہرممکن کوشش کرلیں این آر او نہیں ہوگا،شیخ رشید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشد  کا کہنا ہے کہ شریف برادران ہرممکن کوشش کرلیں لیکن این آراو نہیں  ہوگا۔

پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میں این آر او ہو رہا ہے لیکن شاہ سلمان کی طرف سے شریف برادران کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ تمام عرب ممالک میں ملاقاتیں کر آئیں لیکن اس بار کوئی این آر او نہیں ہو گا، آئندہ کیا ہو گا چند روز میں قوم کو پتا چل جائے گا۔

شیخ رشید نےمزید کہا کہ کرپٹ حکومت نفرت کا نشان بن گئی ہے۔

loading...
loading...