شاہ زیب قتل کیس:شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے شاہ رخ جتوئی کیخلاف دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سول سوسائٹی کی درخواست سماعت کیلئے منظور  کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا اور ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سماعت میں شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے تمام ایئر پورٹس کو باقاعدہ ہدایات کردیں۔

عدالت نے ملزمان کے 5،5لاکھ روپے کے قابل ضمانت وارنٹ اور آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔