شاہ زیب حسن آج لاہور میں اینٹی کرپشن ٹریبونل کے روبرو پیش ہوں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن آج لاہور میں اینٹی کرپشن ٹریبونل کے روبرو پیش ہوں گے۔

جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر کی سربراہی میں قائم 3رکنی ٹریبونل معطل کرکٹر شاہ زیب حسن کے کیس کی ابتدائی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کرے گا، شاہ زیب حسن اپنے وکلاء کے ساتھ ٹریبونل کے روبرو پیش ہوں گے۔

 معطل کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف کے کیس کی طرح ٹریبونل شاہ زیب کے وکلاء سے مشاورت سے آئندہ سماعت کا طریقہ کار طے کرے گا جس کے تحت کیس کی آئندہ کی کارروائی چلائی جائے گی۔

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے شاہ زیب حسن کو مزید تفتیش کیلئے بھی 27اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔