شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو ایپلٹ ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔

جمعے کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئےجانے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کردی۔

شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل کے ذریعے سے کاغذات نامزدگی مسترد کئےجانے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 53 اسلام آباد سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

سابق وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس پر ریٹرننگ افسر نے اعتراض لگاتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرانے والے حلف نامے کی شق ‘این’ کے تحت شاہد خاقان عباسی کے نامزدگی فارم مسترد کئے جبکہ شق ‘این’ کہتی ہے کہ امیدواروں کو اپنے حلقے میں مفاد عامہ کے کاموں کی تفصیلات فراہم کرنا ہوتی ہے۔

و اضح رہے کہ ملک بھر میں ہائی کورٹ کے ججز پرمشتمل 21 ٹربیونل بنائے گئے ہیں جہاں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف آج تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور ٹربیونلز 27 جون تک اپیلوں سے متعلق فیصلے کریں گے۔

loading...
loading...