سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کے 10 امیدواروں کے کاغذات منظور

 فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کے 10امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے۔

 ہفتے کے روز اليکشن کميشن سندھ  میں رضا ربانی،مولا بخش چانڈیو، مصطفی نواز کھوکھر، سید محمد علی شاہ جمال، امام الدین شوقین، ایاز احمد مہرمرتضی وہاب، دوست علی، محمد قاسم اور جاوید نایاب لغاری کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔

گیارہ فروری کو صبح 10بجے پی ایس اور دوپہر2بجے ایم کیو ایم کے امیدوارں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہو گی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہا کہ اگر کسی رکن اسمبلی کو پیسے کی پیشکش ہوئی تو اس کا نام بتایا جائے صرف مفروضوں پر باتیں نہ کی جائیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی ، نہیں چاہتے کہ ایم کیو ایم کی اندرونی لڑائی میں اضافہ ہو۔

loading...
loading...