سینیٹ الیکشن 2018: ایم کیوایم کی سندھ میں پہلی کامیابی

farooqsattarimage

کراچی: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیوایم سندھ میں ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے،  ایم کیو ایم پاکستان کے فروغ نسیم جنرل نشست پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

سندھ سے موصول ہومنے والے نتائج کے مطابق سندھ کی 12 میں سے 11 نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب قرار پائی۔ ایک نشست پر فنکشنل لیگ کے مظفر شاہ کامیاب ٹھہرے ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق مولابخش چانڈیو، رضا ربانی، مصطفیٰ نوازکھوکھر کامیاب اپنے نام کر چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے انورلعل ڈین اقلیتی نشست پر فاتح ٹھہرے۔ خواتین نشست پرپیپلزپارٹی کی کرشنا کوہلی اور عینی مری کامیاب ٹھہریں۔  ٹیکنوکریٹ نشست پرسکندر میندھرو اور رخسانہ زبیری کامیاب قرار پائے۔

loading...
loading...