سینیٹ الیکشن سندھ اسمبلی: مولا بخش چانڈیو اور رضا ربانی کامیاب

Untitled-1

اسلام آباد کی دونوں جنرل نشستوں پر (ن) لیگ کامیاب ہوگئی۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کی دونوں نشستوں پر (ن) لیگ کےحمایت یافتہ امیدوار کامیاب قرار پائے۔

اسلام آباد سے جنرل نشست پر اسد جونیجو 214 لے کرسینیٹر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے عمران اشرف کو 48 ووٹ ملے۔

قومی اسمبلی میں سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر 300 ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں سے 13 ووٹ مسترد کردیئے گئے۔

جبکہ دوسری جانب سندھ اسمبلی سے پی پی کے رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو اور محمد علی جاموٹ جنرل نشست جب کہ سکندر میندرو ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اقلیتی نشست پر پیپلزپارٹی کے انور لال ڈین سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلزپارٹی کی کرشنا کوہلی کامیاب قرار پائی ہیں۔

loading...
loading...