سینیٹ الیکشن، ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات،عمران خان کو تشویش

imrankhanimage

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پارلیمان کی ساکھ کی برقرار رکھنے کیلیے سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سینٹ کا بالواسطہ انتخاب ہارس ٹریڈنگ کےامکانات کوجنم دیتا ہے، بالواسطہ انتخاب کی بجائےایوان بالا کی رکنیت کیلیے براہ راست ووٹنگ کا طریقہ رائج کیا جائے۔

کپتان نے پارٹی اجلاس میں ملتان میٹرو اسکینڈل اور فیصل سبحان کی گمشدگی کے معاملے پر مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ پاناما طرز پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  تشکیل دے۔

loading...
loading...