سینیٹ الیکشن، شہباز شریف کی  پی پی پی کو اہم پیشکش  

File Photo

File Photo

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کی پیشکش کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کی صدارت سنبھالتے ہی سیاسی مخالفین کو رام کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ  شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے بیک ڈور رابطے کی کوشش کی ہے، اور ایک مشترکہ دوست کے ذریعے سابق صدر کو پیغام بھیجا ہے، جس میں مشکل حالات میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے ۔

درخواست میں ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے، جبکہ یہ بھی کہا ہے کہ میثاق جمہوریت پر آپ کے تعاون کے بغیرعمل نہیں ہوسکتا،درخواست میں  سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

loading...
loading...