سینٹرل کنٹریکٹ پر آل راؤنڈرمحمد حفیظ کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:سینٹرل کنٹریکٹ پر آل راؤنڈرمحمد حفیظ کا وضاحتی بیان سامنے آگیا،انہوں نے کہا کہ کسی بھی کیٹگری میں ڈال دیں،عزت کے ساتھ پاکستان کیلئےکھیلنا چاہتا ہوں۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں اے سے بی کیٹگری میں تنزلی پرمحمد حفیظ نے بالاخر خاموشی توڑدی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمشیہ عزت کے ساتھ پاکستان کیلئے کھیلا،پیسے معنی نہیں رکھتے،چاہے سی کیٹگری میں ڈالیں یا ڈی کیٹگری میں خوشی سے کھیلوں گا لیکن صرف اورصرف عزت کے ساتھ۔

گزشتہ دنوں حفیظ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پی سی بی کے اس فیصلے سے خوش نہیں اور کیرئیر کے حوالے سے سوچ بچار کررہے ہیں۔

loading...
loading...