سپریم کورٹ نے نیب کو ایاز خان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد:این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کو ایاز خان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا ۔

جمعے کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ۔

دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے نیب کو ایاز خان نیازی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے کہا جسے پکڑنا تھا وہ تو ملک سے باہر بھاگ گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا پتہ ہے کیسے سیاسی طور پر لوگوں کو باہر بھیج دیا جاتا ہے، جو پاکستان میں ہوتا ہے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ دوران تحقیقات نیب لوگوں کو کیوں اٹھا کرلے جاتی ہے، نیب تحقیقات کے بہانے کیوں لوگوں کو لٹکا کر رکھتی ہے، جن کو پکڑنا ہوتا ہے آپ پکڑتے نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے معلوم ہے نیب کیسے لوگوں کو باہر جانے کے راستےبتاتا ہے، ہمارےپاس ساری معلومات ہیں، جو شخص آپ کی قید میں آجاتا ہے، اسے نیب رگڑ دیتا ہے۔

نیب کی جانب سےبتایاگیا ایازنیازی کیخلاف 2انکوائریاں چل رہی ہیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔

loading...
loading...