سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسٰی کیخلاف درخواست خارج کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی تقرری کے خلاف درخواست خارج کردی ہے۔

 عدالت میں درخواست گزار نے کہا کہ مقدمے کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔

 جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ آپ کے چار مقدمات لگے ہوتے ہیں۔ تیاری کیلئے مزید وقت نہیں دیں گے۔

درخواست گزار نے کہا کہ پانچ اگست2009 کو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو براہ راست چیف لگایا گیا۔

 جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ اس میں غلط کیا ہے۔

 چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا آپ کی تمام باتیں غیر متعلقہ ہیں۔

 دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی تقرری کے خلاف درخواست خارج کردی۔

loading...
loading...