سپریم کورٹ :شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی ۔

منگل کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن کی درخواست کی سماعت کی ۔

شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ کیس بدنیتی پرمبنی ہے،سندھ فیسٹول منانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کا تھا ۔

جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئےکہ وزیربننے کے بعد لوگ خود کومحکمے کا انچارج سمجھتے ہیں جبکہ انچارج دراصل سیکرٹری ہوتا ہے نیب بھی کرپشن کیخلاف کروڑوں روپے کی مہم چلا رہی ہے کیا کوئی متاثرہوکرکرپشن چھوڑے گا؟ ۔

سماعت میں فاروق ایچ نائک اور جسٹس آصف سعید کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ مکالمہ بھی ہوا۔

 جسٹس آصف سعید نے کہا کہ رٹ پٹیشن میں ضمانت کا تصور نہ  جانے کہاں سے آگیا ہے فاروق ایچ نائیک نے بطور وزیرقانون کوئی بہتری نہیں کی ۔

جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم سے روکنے والے آج معافیاں مانگتے ہیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

loading...
loading...