سپریم کورٹ : درختوں کی کٹائی سے متعلق بلوچستان حکومت کی رپورٹ مسترد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پشین میں درختوں کی کٹائی سے متعلق بلوچستان حکومت کی رپورٹ مسترد کردی۔

بدھ کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ 2رکنی بینچ نے پشین میں درختوں کی کٹائی پر ازخودنوٹس کی سماعت کی۔

عدالت عظمیٰ نے بلوچستان حکومت کی پیش کردہ رپورٹ کو مسترد اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئےکہ لگتا ہے رپورٹ کسی جاہل نے تیار کی ہے،بلوچستان کے افسران کو آئین پڑھانے کی ضرورت ہے،اٹارنی جنرل افسران کیلئے آئین کی کلاسز کا بندوبست کریں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اپنایا کہ سڑک نہ بنی تو مختص کئے گئے فنڈز ضائع ہوجائیں گے،جس پر جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے حکومت کو درختوں کی کٹائی سے روکا ہے، سڑک بنانے سے نہیں۔

عدالت نے 15دنوں میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

loading...
loading...