سپریم کورٹ:طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بدھ کو سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے ن لیگی رہنماء طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے فیصلے کے دن طلال چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی،جس کے بعد توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعدمیں سنایا جائے گا۔

سماعت کے دوران طلال چوہدری کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت کیس کا فیصلہ الیکشن کے بعدتک ملتوی کردیئے، جس پر جسٹس  گلزاحمد نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے فیصلے کی تاریخ دی ہے۔

loading...
loading...