سپریم کورٹ:زچہ و بچہ ہسپتال کیلئے نگران کمیٹی

spimage

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں راولپنڈی زچہ و بچہ ہسپتال کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ نے نگران کمیٹی قائم کردی۔ 

چیف جسٹس کہتے ہیں کل یہ تاثر دیا گیا میں کسی انتخابی مہم پر راولپنڈی گیا ہوں میرا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے راولپنڈی زچہ و بچہ ہسپتال سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ کل یہ تاثر دیا گیا کہ کسی انتخابی مہم پر راولپنڈی گیا ہوں، سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں۔

 چیف جسٹس  نے کہا کہ شیخ صاحب میرا آپ سے کوئی تعلق نہیں ہم ہسپتالوں میں لوگوں کے لیے گئے۔  کسی مہم کے لیے نہیں گئے۔

 شیخ رشید نے کہا آپ نے برسوں  پرانا کام مکمل کردیا ہے  سوشل میڈیا پر ایک خاص طبقہ ہے جو آپ کے خلاف مہم چل رہا ہے،   کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔

loading...
loading...