سوڈان: طیارہ لینڈنگ میں حادثہ، اٹھارہ زخمی

File Photo

File Photo

خرطوم : جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں اٹھارہ مسافر زخمی ہوگئے۔

حادثے کا شکار طیارہ جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا سے واؤ آرہا تھا کہ واؤ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے کا شکار طیارے میں عملے کے اراکین سمیت چوالیس افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی جبکہ رن وے کو دیگر ٹریفک کے لیے فوری طور پر بند کردیا گیا۔

حادثے کے فوری بعد ایمبولینسز، ائیرپورٹ سیکیورٹی کے اہلکار،اور امدادی اہلکار بھی رن وے پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمی ہونیوالے عملے کے اراکین اور مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔