سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرکیس: ملزمان جوڈیشل ریمانڈپر جیل منتقل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے شوسل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرکیس میں  ملزمان کو4مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ہے ۔

جمعے کو انسدادہشت گردی عدالت اسلام آبادکے جج کوثر عباس زیدی نے شوسل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیرسے متعلق کیس کی سماعت کی، 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد4 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔

 ملزمان کی جانب سے کہا گیا کہ ہم پر کون کون سی دفعات لگائی گئی ہیں بتایا جائے ، جس پر عدالت نے کہا کہ جو دفعات ملزمان پر لگائی گئی ہیں ملزمان کو آگاہ کیا جائے ان کا قانونی حق ہے ۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ تمام ملزمان پر یکساں دفعات عائد کی گئی ہیں ،تفتیش مکمل ہو چکی ہے ملزمان کے مذید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ۔

عدالت نے 4 مئی تک ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔