سوات: آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں دھماکا، 11 اہلکار شہید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سوات کے علاقے کبل میں آرمی یونٹ پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد11 ہوگئی ہے۔

ترجمان پاکستان فوج کے مطابق خودکش حملہ آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں کیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں 13اہلکار زخمی ہوئےجنہیں فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی پی او سوات کے مطابق امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔

loading...
loading...