سندھ : پی پی رہنماوں کو ووٹرز کے سخت سوالات کا سامنا

nav

ٹنڈومحمد خان : سندھ میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو عوام کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا ہے۔نوید قمر سے سوال کیا گیا کہ بے نظیرکا مقدمہ لڑنے کے بجائے آیان کیلئے سو پیشیاں کیوں بھگتی گئیں؟ایک امیدوارسے پوچھا گیا دس سال کام کیوں نہیں کیا؟جواب ملا،ووٹ دو اب کام کریں گے۔

سندھ کے عوام اپنا حق مانگنے لگے۔  ٹنڈو محمد خان میں ووٹرز نےنویدقمر کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ پانچ سال بعد منہ دکھایا،کام نہ ہونے اورنوکریاں نہ ملنے کا دکھ نہیں۔ دکھ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے بے نظیربھٹو کا کیس لڑنے کے بجائے آیان کیلئے پیشیاں بھگتیں ۔ ووٹر کے اس شکوے پر اس کا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی گئی۔

 سندھ میں پیپلز پارٹی کے ایک اور امیدوار کو بھی ناراض ووٹر نے باتیں سنادیں ۔ ووٹر نے کہا کہ ترقیاتی کام کیوں نہیں ہوئے ، امیدوار بولا ، ووٹ دو اب کام کراؤں گا۔ووٹر نے کہا کہ دس سال میں کچھ نہ کیا تو اب کیا کرو گے۔

سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی عوام اپنے حق کیلئے اٹھ رہے ہیں۔انتخابی امیدواروں کو آئینہ دکھایا جارہا ہے۔

loading...
loading...