سندھ اور پنجاب کیلئے اداروں کا رویہ الگ الگ ہے،خورشید شاہ

File Photo

File Photo

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کیلئے اداروں کا رویہ الگ الگ ہےتاہم اب یہ دہرا معیار نہیں چلے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف سنگین مقدمات کے باوجود نا تو کوئی گرفتاری ہوئی اور کسی کا نام ای سی ایل میں بھی شامل نہیں کیا گیا ۔

سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کے خلاف نیب کی کارروائی پر خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن خود عدالت میں پیش ہوئے لیکن انصاف نہیں مل رہا، سندھ اور پنجاب کیلئے اداروں کا رویہ الگ الگ ہے تاہم اب یہ دہرا معیار نہیں چلے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے جلسے کے لیے پریڈ گراؤنڈ چھوٹا پڑگیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر  کا کہنا تھا کہ کہ پیپلزپارٹی نئی قیادت اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔