سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی طلب

assemblyimage

قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے بعد سندھ اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی تیرہ اگست کو بلالیا گیا جہاں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے،سندھ میں حکومت سازی سے متعلق شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔

قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی 13اگست کو بلا لیا گیا، نو منتخب اراکین یوم آزادی سے ایک دن پہلے حلف اٹھائیں گے۔

سندھ میں حکومت سازی کے شیڈول کے تحت تیرہ اگست کو نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، 15 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

اسی دن قائد ایوان کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کیےجائیں گے۔ سولہ  اگست کو قائد ایوان کے کاغذات کی اسکروٹنی ہوگی جبکہ قائد ایوان کا انتخاب17اگست کو ہوگا۔

loading...
loading...