سندھ اسمبلی: وزیراعظم کے استعفے کی تحریک منظور

File Photo

File Photo

کراچی : سندھ اسمبلی میں پاناما کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے مستعفی ہونے کی تحریک منظور کی گئی ہے۔

اس حوالے سے  بات چیت کرتے ہوئے پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے اسلئے ان کو وزارت عظمی سے الگ ہوجانا چاہئے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی ہے اور اسپیکر کے ڈائس کا گھیراو کیا گیا ہے ۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ تحقیقات تک وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوں ۔