سنجرانی کے دربار پر سب کے جھکنے کی وجہ سامنے آنی چاہیئے،نواز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سنجرانی کے دربار پر سب کے جھکنے کی وجہ سامنے آنی چاہیئے۔

بدھ کو نیب ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ تھی بنی گالہ اور بلاول ہاؤس والے ایک ہی دربار پر جا کر جھک گئے،کراچی سے آنے والوں کو بھی صرف سنجرانی کا دربار ہی نظر آیا۔

نواز شریف نے کہا کہ کیا وجہ تھی کہ جی پی ایس کی طرح ہر کوئی ایک ہی جگہ پر جا پہنچا،کون سی خاص وجہ تھی کہ سارے وہاں جا کر جھکے ، وہ وجہ عوام کے سامنے آنی چاہئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ سینیٹ الیکشن کی طرح اگر 2018کا الیکشن بھی مینیج کیا گیا تو کیا کریں گے؟،جس پرنواز شریف نے کہا کہ اب نہ وہ وقت رہا ہے اور نہ ہی حالات،دنیا اب بہت آگے چلی گئی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ نگران حکومت  سے اگر الیکشن مینیج کرائے گئے تو کیسے روکیں گے،جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ نگران حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کرسکتی۔

loading...
loading...