سلمان مجاہد بلوچ ، فاروق ستار کیمپ میں شامل

سلمان مجاہد بلوچ-فائل فوٹو

سلمان مجاہد بلوچ-فائل فوٹو

کراچی:پی ایس پی میں جانے والے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلمان مجاہد بلوچ واپس فاروق ستار کے پاس آگئے۔

سلمان مجاہد کا کہنا تھا کہ مائنس ون فارمولہ رابطہ کمیٹی کے ذریعے شروع ہوچکا ہے۔فاروق ستار کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

انہوں نے عامر خان کو بھی غدار قرار دیا اور رابطہ کمیٹی ارکان سے عامر خان کا فوری ساتھ چھوڑنے کی اپیل بھی کردی۔

واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے گزشتہ شب ارشد وہرہ، آصف حسنین کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

loading...
loading...