سلمان خان کی فلم ‘ویرگتی’ کی ساتھی اداکارہ شدید بیمار

main2

نوے کی دہائی کی ایکشن فلم ‘ویرگتی’ میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کرنے والی پوجا ددوال شدید بیمار ہیں۔ ان کے مالی حالت بھی زوال کا شکار ہیں اور وہ اپنے علاج کا خرچہ بھی برداشت کرنے کے قبل نہیں ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل سلمان خان سے مدد کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن ان کی جانب سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

پوجا ددوال اس وقت ٹی بی اور پھیپڑوں سے وابستہ بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ اور ممبئی کے شیودی ہسپتال میں تقریباً 15 دن سے داخل ہیں۔ وہ پچھلے چھ مہینے سے اس بیماری کا شکار ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ سلمان خان جب ان کی ویڈیو خود دیکھیں گے تو ضرور ان کی مدد کے لئے رابطہ کریں گے۔ وہ پچھلے کچھ سالوں سے گوا شہر کے ایک کیسینو میں معمولی نوکری کر رہی ہیں۔

اداکارہ مالی طور پر دوسروں پر انحصار کرتی ہیں۔ اور ان کے حالات اس قدر خراب ہیں کہ ان کے پاس چائے کے پیسے بھی نہیں ہوتے۔

اداکارہ کے قریبی جاننے والوں کا کہنا ہے کہ ان کی بیماری کے بارے میں جان کر ان کے شوہر اور گھر والوں نے بھی ان سے قطع تعلق کر لیا ہے۔ پوجا ددوال ہندوستان اور سندور سوگند نامی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

loading...
loading...