سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ کراچی پولیس کا سابق اہلکار نکلا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ:سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ داؤد محسود کراچی پولیس کا سابق اہلکار نکلا، گرفتار باپ اور بھائی سے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

 سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ داؤد محسود کراچی پولیس کا سابق اہلکار نکلا ، گرفتار باپ اور بھائی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مساٹرمائنڈ داؤد محسود پولیس میں سال 2004 میں بھرتی ہوا اور سال 2013 میں سیکیورٹی زون ٹو سے نوکری سے برخاست ہوا۔

سی ٹی ڈی حکام  کے مطابق دہشتگرد داؤد محسود افغانستان سے نیٹ ورک چلا رہا ہے،داؤد محسود سندھ اور بلوچستان میں داعش کو منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا،نواز اور حق نواز افغانستان جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشتگردوں کے اہلخانہ بھی افغانستان میں ماسٹرمائنڈ داؤد محسود کے زیر کفالت ہیں، گرفتارملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ماسٹرمائنڈ داؤد محسود کی تصویر بھی آج نیوز نے حاصل کرلی۔

loading...
loading...