سال 2018کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:سال 2018کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا، سورج گرہن دوپہر1 بج کر 48منٹ سے سہ پہر 4بج کر 13منٹ  تک پاکستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں دیکھا جائے گا۔

سال 2018 میں آج دوسری بار سورج گرہن لگے گا،چاند سورج کی کرنوں کے آ جائےگا،کہیں جزوی تو کہیں مکمل اندھیرا چھائے جائے گا۔

سورج گرہن دوپہر 1بج کر 48منٹ پرشروع ہوگااور 3بج کر 1منٹ پرمکمل یا جزوی دیکھا جا سکےگا ،سورج گرہن 4بج کر 13منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

پاکستان، کینیڈا، امریکا، بھارت، بنگلہ دیش، برازیل، ارجنٹائن اور یورپ کے بیشتر ممالک میں
سورج گرہن واضح طو ر پر دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین کے مطابق، لوگ حفاظتی چشمے استعمال کریں گے اور براہ راست سورج گرہن کے نظارے سے گریز کریں۔

loading...
loading...