سازش بےنقاب ہوگئی، مسئلہ پارٹی پر قبضہ کرنے کا ہے: فاروق ستار

aim

کراچی:فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ یہ مسئلہ ایم کیو ایم پاکستان پر قبضہ کرنے کا ہے۔

پی آئی بی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آج سربراہی سے مجھے نہیں، ایم کیو ایم کے ہر محنتی اور جفاکش کارکن کو نکالا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ورکرز کے اجلاس میں کارکنوں کی محفل سجے گی۔ اب فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا۔

فاروق ستار نے کہا کہ مسئلہ ایک سیٹ کا نہیں تھا بلکہ سیٹ دینے کے اختیار کا تھا۔ میں پھر بھی یہ نہیں کہؤں گا کہ مجھے کیوں نکالا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کہا ہم میں سے کسی کو کنوینئر نہیں بننا۔ اب کنوینئر کو بے دخل کردیا گیا ہے کرسی پر کوئی نہ کوئی تو بیٹھے گا۔

 میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں مفاد پرستوں کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا۔ آج حقیقی 2 کے قیام کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

loading...
loading...