سابق ایرانی صدر احمدی نژاد گرفتار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران:ایران کے سابق صدر احمدی نژاد کو پرتشدد مظاہروں اور حکومت مخالف تحریک کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق احمدی نژاد کو ایران کے شہر’بوشہر’ سے 28 دسمبر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے سابق صدر کو حالیہ پرتشدد مظاہروں کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جبکہ حکام احمدی نژاد کوگھر میں نظر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔

حکومت کےخلاف حالیہ احتجاج میں 21افراد ہلاک ہوئے تھے۔