زینب کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:پاکستان تحریکِ انصاف نے قصور میں 7سالہ بچی زینب کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔

جمعرات کو سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کی جانب سے قصور میں زینب کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔

 قرارداد میں کہا گیا ہے کہ معصوم زینب کے قتل پرپوری قوم افسرده ہے، زینب کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ قصورمیں 2روزقبل 7سالہ بچی زینب کو اغوا ءاور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کردیا گیا تھا ، بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔