زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائےموت کیخلاف اپیل خارج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائےموت کیخلاف اپیل خارج کردی۔

منگل کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بینچ نے مجرم عمران کی جانب سے دائر اپیل پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل کو خارج کردیا۔

جبکہ 20 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ نے بھی مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں مجرم عمران نے پنجاب کے ضلع قصور کی کمسن زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا،جس پر ملک بھر میں مظاہرے ہوئے اور چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس لینے پر پولیس نے ڈین این اے کی مدد سے مجرم عمران کو گرفتار کیا تھا۔

loading...
loading...