زینب قتل کیس: ملزم عمران کے وکیل کا کیس سے لاتعلقی کا اعلان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 لاہور:زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے وکیل نے وکالت نامہ واپس لیتے  ہوئے کیس سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر جا ری ہے،انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 1کے جج سجاد احمد کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز ملزم عمران کے وکیل کا کیس  سے لاتعلق کے اعلان پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سرکاری وکیل محمد سلطان کو زینب کے قاتل کا وکیل مقرر کردیا ہے۔

عدالت میں اب تک 36 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں جبکہ آج شہادتوں کا مرحلہ مکمل ہونے پر کل ملزم عمران کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ،قصور کی کم سن زینب قتل کیس کا فیصلہ 2سے 3روز میں سنادیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سماعت کے پہلے روز فرد جرم عائد ہونے پر عمران نے اقرار جرم کرلیا تھا۔

loading...
loading...