زینب قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی

Supreme court lahore registry

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔

اس سے قبل 16 جنوری کو ہونے والی سماعت میں آئی جی پنجاب مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکے تھے،  جس پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے کہا تھا کہ  اگر آئی جی جواب نہیں دینا چاہتے تو انھیں چیمبر میں آکر بتادیں۔

loading...
loading...