زینب اور 4بچیوں کے قاتل عمران کو ایک اور کیس میں 98سال قید کی سزا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:انسداد  دہشتگردی کی ایک عدالت نے قصور کی ننھی زینب سمیت 4بچیوں کا ریپ اور قتل کرنے والے سفاک مجرم عمران  کو ایک اور کیس میں سزاسنادی،کائنات بتول کیس میں عمران کومجموعی طور پر 98سال قیدکی سزا کا حکم دیا گیا ۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جیل ٹرائل کے دوران قصور میں بچیوں سے زیادتی کے مجرم عمران علی کو کائنات بتول کیس میں سزاؤں کا اعلان کر دیا، 6 سالہ کائنات بتول کے کیس میں مجموعی طور پر 13 گواہان پیش ہوئے تھے۔

عدالت نے مجرم عمران علی کو مجموعی طور پر 98 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس کے ساتھ ساتھ مجرم عمران علی کو 35 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

 عدالت نے مجرم عمران علی کو متاثرہ بچی کائنات بتول کو بطور ہرجانہ اور دیت 20,55,936 روپے بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے، جرمانے اور دیت کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 24 ماہ قید کاٹنا ہو گی۔

 کائنات بتول کو 11 نومبر 2017 کو مجرم عمران علی نے گھر کے قریب سے اغوا ءکر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جو اہلخانہ کو گھر کے قریب ہی واقعے کچرا کنڈی سے بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔

loading...
loading...