زہریلی مٹھائی کھانے سےہلاکتوں کی تعداد34 ہو گئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور : زہریلی مٹھائی کھانے والے افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے،جناح اسپتال لاہور میں زیرعلاج ایک اور بچی دم توڑگئی ،ہلاکتوں کی تعداد34 ہو گئی۔

مٹھائی نے بہت سی زندگیاں اجاڑ دیں، جناح اسپتال لاہور میں 8سالہ ننھی کلی عائشہ بھی دم توڑ گئی۔ اس سے قبل بچی کےخاندان کے 5 افراد بھی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپتال میں  اس وقت 14مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،مریضوں کا کہنا ہے کہ   کبھی سوچا نہیں تھا کہ مٹھائی کھانے سے گھر برباد ہوجائے گا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال میں زیرعلاج 12 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔