زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کے انعقاد کا اعلان

jawedafirdi

پاکستان سپر لیگ کی نمبرون برانڈ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی پہلی “زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ” کے انعقاد کا بڑا اعلان کردیا گیا۔

لیگ کے انعقاد کا مقصد محبت اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے پیغام کو فروغ دیناہے, جاوید آفریدی پاکستان کی تاریخ کی پہلی اسکول لیگ, پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلوبل لیگ کے انعقاد کے بعد پاکستان سپر لیگ کی نمبرون برانڈ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن نے پاکستان کی پہلی “زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ” کے انعقاد کا اعلان کیا۔

 زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد پشاور زلمی, زلمی فاؤنڈیشنکی کاوش سے کیا جارہا ہے۔ اس موقعے پر  جاوید آفریدی نے کہا کہ کھیلوں کے زریعے پوری دنیا میں امن کے پیغام کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور زلمی مدرسہ لیگ کے زریعے مدارس کے طلبا کو کرکٹ کی جانب لایا جائیگا اور کھیلوں کے زریعے جہاں مدرسوں کے طلبا کو بہترہن غیر نصابی سرگرمی میسر آئے گی وہیں مذہبی رواداری کو بھی فروغ ملے گا ۔

زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ میں تمام مسالک اور مدارس کے طلبا حصہ لیں گے۔

loading...
loading...