ریحام خان کی کتاب شائع ہونے سے قبل ہی موضوع بحث

rehamimage

ریحام خان کی کتاب شائع ہونے سے قبل ہی سیاسی منظر نامے پر بھونچال آگیا ہے، سوشل میڈیا پر تبصروں، طنز اور تعریف کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں نون لیگ مخالفین کو بدنام کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، ردعمل میں حسین حقانی نے کہا کہ فواد چوہدری خوفزدہ نہ ہوں ان کا مسلم لیگ نون سے کوئی سروکار نہیں۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اپنی کتاب عام انتخابات سے قبل شائع کرنے کیلئے کوشاں ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی جنگ شروع ہوگئی۔ ریحام خان پی ایم ایل این ایجنڈا ٹوئٹر پر ٹام ٹرینڈ بن گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ  بدقسمتی  سے ایک بار پھر پی ایم ایل این  تیسرے درجے کی سازش کے تحت خاتون کا استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

فواد چوہدری نے  ریحام خان کی لندن میں حسین حقانی کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی۔ دوسری طرف فواد چوہدری کے بیان پر حسین حقانی نے بھی ٹوئیٹ پراپنا ردعمل دیا اور کہا کہ فواد چوہدری آپ خوفزدہ نہ ہوں، اگر آپ سے بھی لندن کے اس اسٹور میں  آمنا سامنا ہوتا تو ہم ضرور ایک دوسرے کا حال پوچھتے،  آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ مجھے مسلم لیگ نون سے کوئی سروکار نہیں۔

پی ٹی آئی کے حامی حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آگئے،  انھوں نے ٹویٹ کیا کہ کتاب کا مسودہ پڑھنا بڑی بدقستمی رہا جس میں کا خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور شہباز شریف بہترین انسان ہے جبکہ ریحام خود پارسا ہیں، کتاب کے پیچھے چھپا  ایجنڈا اور کتاب کی اشاعت کا وقت بہت  اہم ہے۔

loading...
loading...